نظام دور حکومت میں تعمیر کردہ فلک نما محل کا شاندار ڈائننگ ہال

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): فلک نما محل نظام کے دور میں بنائے گئے محلات میں سے ایک ہے ۔ یہ چارمینار سے تقریبا پانچ کلو میٹر جنوب میں ایک اونچی پہاڑی پر واقع ہے ۔ اسے 1893 میں نظام کے وزیر اعظم نواب وقار الامراء نے تقریبا 40 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا تھا ۔ بچھو کی شکل میں بنایا گیا ہے یہ اطالوی اور ٹیوڈر آرکٹیکچرل انداز میں بنایا گیا تھا ۔ یہ محل چھٹے نظام میر محبوب علی خاں نے 1895 میں خریدا تھا اور اسے اپنی رہائش گاہ بنایا تھا ۔ تقریبا 32 ایکر رقبے پر بنے اس محل میں 108 فٹ کے کھانے کی میز ہے جس میں ایک وقت میں 101 افراد بیٹھ سکتے ہیں ۔ 60 پرتعیش کمرے ، 22 کشادہ ہال اور ایک بلیئرڈ ٹیبل ہے ۔ سال 2000 میں اسے تاج گروپ نے لیز پر دیا اور اسے تاج فلک نما نامی لگثرری ہوٹل میں تبدیل کردیا ۔۔ ش