حیدرآباد :۔ نظام دور کی ایک نظر انداز کردہ اور شکستہ حالت کمان ، بیلہ کمان کو جس کا ایک حصہ حالیہ بارش میں گر گیا تھا ، جی ایچ ایم سی کی جانب سے منہدم کردیا گیا تاکہ اس مقام پر کوئی حادثہ نہ ہونے پائے ۔ اس کمان کو جو ایک مکان سے متصل کمان کو جی ایچ ایم سی کی جانب سے ارتھ موؤرس کا استعمال کرتے ہوئے منہدم کردیا گیا ۔ جی ایچ ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے اس کمان کی شکستہ حالات اور اس سے لاحق خطرہ کے بارے میں کی گئی ایک شکایت کے بعد یہ کارروائی کی گئی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس شکایت کے بعد اس کمان کی پائیداری کا جائزہ لینے کے لیے انسپیکشن کیا گیا ۔ اس کے بعد نہ صرف اس کمان بلکہ ہم نے اس سے متصل مکان کو بھی منہدم کرنے کے لیے نوٹس دی ۔ اس دوران ہیرٹیج میں دلچسپی رکھنے والے جہدکار اس کمان کو منہدم کرنے کے لیے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے جس انداز میں فیصلہ کیا ہے اس پر سوال کررہے ہیں ۔ انٹیک حیدرآباد کنوینر پی انورادھا ریڈی نے کہا کہ ’ کیا یہ حقیقت ہے کہ یہ کمان مضبوط نہیں تھی جس کے بارے میں کنزرویشن آرکیٹکٹس نے فیصلہ کیا تھا ؟ جی ایچ ایم سی میں ایک ہیرٹیج ونگ ہے انہیں اس کا جائزہ لینا چاہئے تھا ‘ ۔۔