نظام دور کے جان ماریس فائر انجن کو ونٹیج کار ریالی میں ٹروفی

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : نظام دور کے جان موریس فائر انجن کو نئی دہلی میں منعقدہ 54 ویں اسٹیٹسمین ونٹیج کار ریالی میں باوقار JMAI ٹروفی حاصل ہوئی ہے ۔ 1914 میں تیار کیا گیا جان ماریس فائر انجن کو ابتداً حیدرآباد میں نظام اسٹیٹ ریلوے کی جانب سے استعمال کیا گیا تھا اور اب نئی دہلی میں نیشنل ریل میوزیم میں ایک اہم نمائشی فائر انجن ہے ۔ اس ریالی میں حصہ لینے والی ونٹیج گاڑیوں میں جان ماریس فائر انجن سب سے زیادہ پرانا انجن تھا ۔ 100 سال سے زیادہ کا اس ریالی میں یہ واحد فائر انجن تھا ۔ دہلی کے لوگوں نے جو اتوار کو اس ونٹیج کار ریالی ایونٹ دیکھنے کے لیے آئے تھے اس فائر انجن کو بڑی دلچسپی سے دیکھا ۔ جان ماریس فائر انجن نے 70 کلو میٹر کے فل ریالی فاصلہ کو مکمل کیا ۔ اسے حاصل ہوئی JMAI ٹروفی سے ایک فحر پھر حاصل ہوا ہے کیوں کہ اسے یہ اعزاز 13 سال کے وقفہ کے بعد حاصل ہوا ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانن ملیا نے کیریج ورکشاپ ، لالہ گوڑہ کی ایس سی آر ٹیم کی ستائش کی کہ اس نے اس اعزاز کے لیے کوشش کی ۔۔