نظام شوگرفیاکٹری کے احیاء کیلئے حکومت سنجیدہ

   

گنے کی فصل اُگانے کسانوں کو ترغیب ، سدرشن ریڈی کا بیان

بودھن /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی نے ایریگشن گیسٹ ہاوز میں محکمہ آبپاشی و دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے انعقاد کے بعد میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی سرکار وعدوں کی تکمیل کیلئے اپنے عہد کی پابند ہے ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ بودھن میں موجود بند نظام شوگر فیاکٹری کو پھر سے چالو کرنے کانگریس سرکار سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی فصل اُگانے والے کسانوں کو پھر سے گنے کی فصل اُگانے ترغیب دینے کسانوں کو فی ایکر پچاس تا ساٹھ ٹن گنا حاصل کرنے ، تخم کی فراہمی کیلئے ان کی جانب سے تجاویز پیش کئے جانے کا انہوں نے انکشاف کیا ۔ سدرشن ریڈی نے کہا کہ آنے والے موسم گرما کے دوران ضلع نظام آباد کے کسانوں اور شہریان کو محفوظ پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو ہدایتیں جاری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بودھن ڈیویژن کے سرکاری مدارس میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے فوری طور پر دیڑھ کروڑ روپئے رقم کی اجرائی عمل میں لائی جاچکی۔ اس موقع پر آر ڈی او بودھن راجہ گوڑ کے علاوہ ضلع نظام آباد بودھن سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے قائدین بھی موجود تھے ۔