نظام شوگر فیاکٹریز کی بازیابی کیلئے احتجاج

   

مٹ پلی ۔ /30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں نظام شوگر فیاکٹریز بشمول مٹ پلی ، بودھن ، میدک کے شوگر فیاکٹریز کی بازیابی کیلئے سابق ایم ایل اے مٹ پلی کوموریڈی راملو کے حامیوں و سیاسی قائدین محمد خالد گونے پرساد ، راجیندر ، عبدالرزاق ، سرینواس اور دیگر نے ریاستی حکومت و عہدیداران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لب سڑک سابق ایم ایل اے راملو کی رہائش گاہ کے روبرو بھوک ہڑتال میں حصہ لینے اس دوران حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاست تلنگانہ میں مقفل نظام شوگر فیاکٹریز کی بازیابی کے اقدامات کرتے ہوئے گنا کسانوں کے ساتھ انصاف کریں ۔ گنا کسانوں کو فصلی پیداوار دور مقامات بھیجنے کیلئے کافی مشکلات درپیش ہورہے ہیں ۔