نظام ْآباد میں زیر تعمیر ڈبل بیڈرومس مکانات کا معائنہ

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج شہر میں تعمیر کئے جانے والے نئے ڈبل بیڈ روم کا معائنہ کیا ۔ ناگارام میں تعمیر کئے جانے والے ڈبل بیڈ روم اور اقلیتی اقامتی اسکول کی عمارت کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر ی کاموں کا متعلقہ عہدیداروں سے تعمیری کاموں کے بارے میں دریافت کیا اور اندرون 15 دن ان کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈبل بیڈ روم کے علاوہ ناگارام علاقہ میں آرٹی آفس سے متصلہ سرکاری اراضی کا بھی معائنہ کیا اور اس علاقہ میں واقع سرکاری زمین کا سروے کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی آرڈی او ہدایت دی اور سرکاری اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل ، آراینڈ بی ایس سی راجیشور ریڈی ، آرڈی او روی کمار بھی موجود تھے ۔