حیدرآباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ نے ہفتہ کو نظام کالج میں ایک ایڈوانسڈ بوائز ہاسٹل اور کلاس روم کامپلکس کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی تائید کے اس پراجکٹ کی تخمینہ لاگت 18.75 کروڑ روپے ہوگی۔ اس کامپلکس میں 30 کلاس رومس ہوں گے جن میں 1800 طلبہ کے لئے کلاسیس منعقد ہوں گے اور بوائز ہاسٹل میں 72 عصری رومس ہوں گے جن میں 430 طلبہ کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔ اس پروگرام میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے شرکت کی۔