نظام کالج میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے ، اردو اور دیگر مضامین کی سہولت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /12 نومبر (پریس نوٹ) شعبۂ اُردو نظام کالج کے بموجب تعلیمی سال 2021-22 کیلئے نظام کالج ، بی اے کے ایس ۔ یو ۔ پی گروپ میں چند نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ اس گروپ میں سوشیالوجی اور اختیاری مضمون ماڈرن لینگویج اردو کے علاوہ فارسی شامل ہیں ۔ زبان دوم کے تحت بھی اُردو کو شامل کیا گیا ہے ۔ اُردو میڈیم اور انگلش میڈیم سے انٹرمیڈیٹ کامیاب طلباء و طالبات داخلے کے مستحق ہیں ۔