طلبائے قدیم کا اجلاس ، پروفیسر لکشما ریڈی اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : طلبائے قدیم نظام کالج و مدرسہ عالیہ اسوسی ایشن جس کا قیام 1950 میں عمل میں آیا تھا ۔ اراکین عاملہ کو ایک اہم مشاورتی اجلاس نظام کالج میں پروفیسر لکشمی ریڈی سرپرست اعلی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ پروفیسر لکشمی نے المونی اسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور گذشتہ برسوں اسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی سرگرمیوں سے اراکین کو واقف کروایا ۔ اس اہم اجلاس میں طلبائے قدیم اسوسی ایشن سے وابستہ معزز اراکین جناب شاہ پور ٹور کے مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی محترمہ سنتوش کماری ، جناب ایم ستیہ نارائنا ، جناب کے پی ہرا ، جناب کے سائی بابا اور انجینئر ایوب مجاہد نے شرکت کی ۔ جناب شاہ پورٹور کے تمام طلبائے قدیم سے خواہش کی کہ وہ اپنے نام اسوسی ایشن میں درج کروائیں اور ای میل ایڈریس [email protected] پر اپنے تاثرات اور مشورے لکھ کر بھیجیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسوسی ایشن نے دسمبر کے مہینے طلبائے قدیم کے عشائیہ اور کلچرل پروگرام منعقد کرنا طئے پایا ہے ۔ پروفیسر ریڈی نے زور دے کر کہا 1999 سے قبل نظام کالج سے تعلیم حاصل کرچکے طلباء کو تنظیم کا رکن بنانے کے لیے کوششیں تیز کی جائے ۔ سابق طالب علم اور موجود پرنسپل نظام کالج پروفیسر لکشمی کانت راٹھور بحیثیت مہمان اعزازی اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ انہوں نے نظام کالج میں منعقد کئے جانے والے اجلاسوں کا بھر پور تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر جناب کے سائی بابا کو کارگذار صدر منتخب کیا گیا ۔ ارکان عاملہ نے بہت جلد سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں ارکان کے رجسٹریشن اور دسمبر میں منعقد ہونے والے سالانہ ڈنرکی تاریخ کا تعین کیا جائے گا ۔ پروفیسر لکشمی ریڈی نے رضا مندی ظاہر کی کہ نظام کالج نے کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیت پیدا کئے ہیں ۔ جن میں سیاسی رہنما ماہر تعلیم ، پائلٹس ، قانون داں ، فوجی اور سرکردہ کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے نظام کالج کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ طلباء قدیم کے ارکان نے نظام کالج کا تفصیلی مشاہدہ کیا اور پرنسپل آفس سالار جنگ ہال اور ایڈمنسٹریٹیو آفس کی عمارت کی تزئین نو اور جدید کاری پر اپنی خوشنودی کا اظہار کیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے پروفیسر لکشمی ریڈی سے فون 040-23223022 پر ربط کریں ۔۔