نظام کلب کی طویل مدتی عارضی ممبر شپ پر عدالتی روک

   

حیدرآباد :۔ نظام کلب میں طویل مدتی عارضی ممبر شپ کی شمولیت پر عدالت نے روک لگادی ہے ۔ 26 ویں ایڈیشنل چیف جج نے ایک رکن عرضی گزار کی درخواست پر جس کی نمائندگی اشوک کمار اگروال نے کی یہ احکام 23 فروری کو جاری کئے ۔ طویل مدتی عارضی ممبرس کی شمولیت کے لیے سالانہ جنرل باڈی میٹنگ یا غیر معمولی جنرل باڈی میٹنگ کی منظوری ضروری ہے جسے موجودہ کمیٹی نے نظر انداز کرتے ہوئے طویل مدتی عارضی ممبر شپ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں ۔ یہ ممبر شپ دونوں شہروں حیدرآباد یا سکندرآباد یا اس کے مضافات میں رہنے والے غیر مقیم شہریوں کو دی جاتی ہے ۔ درخواست گزار نے انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں کئی بار طویل مدتی عارضی ممبر شپ کی مخالفت کی تھی تاہم اسے نظر انداز کردیا گیا تھا ۔۔