نظام کے زیورات آر بی آئی میں محفوظ : مرکزی حکومت

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ نظام کے زیورات ریزرو بینک آف انڈیا میں محفوظ ہیں ۔ حکومت نے بتایا کہ زیورات کی تاریخی ، ثقافتی اور ورثے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے انہیں سخت سیکوریٹی میں رکھا گیا ہے ۔ ان تفصیلات کا انکشاف مرکزی وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے راجیہ سبھا میں تحریری طور پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حیدرآباد میں عوام کے دیکھنے کے لیے رکھنے کے معاملے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ کچھ ارکان نے وزیر سے پوچھا کہ کیا حکومت کو معلوم ہے کہ نظام حکمرانوں کے 173 شاندار زیورات 1995 سے آر بی آئی کے والٹ میں محفوظ ہیں ؟ جس پر وزیر نے جواب دیا کہ وہ جانتے ہیں ۔ نظام حیدرآباد پر حکومت کرتے تھے ۔ آزادی کے بعد یہ علاقہ ہندوستان میں ضم کردیا گیا ۔۔ ش