نظام آباد ۔ڈیویژن نمبر 60 کے نمائندہ کارپوریٹر محمد عبدالغفور مقیم نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ڈیویژن میں صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر پلاسٹک بیاگ تقسیم کیا ۔ قربانی کے موقع پر بڑے پیمانے پر ڈیویژن میں قربانی کی جاتی ہے اور ڈیویژن کے ہر گھر میں قربانی ہوتی ہے وباء کے موقع پر صفائی کا لحاظ رکھنا ناگزیر سمجھا جارہا ہے جس کے پیش نظر گھر گھر پہنچ کر عبدالغفور مقیم نے پلاسٹک بیاگ تقسیم کیا اور عوام سے خواہش کی کہ بلدیہ کی جانب سے 3 دن تک کچرے کے حصول کیلئے میونسپل کا عملہ آرہا ہے لہذا کچرے کو اور فضلاء کو سڑکوں پر ڈالنے کے بجائے پلاسٹک بیاگ میں جمع کرتے ہوئے بلدیہ کے حوالے کریں انہوں نے سینٹری انسپکٹر مہی پال اور بلدیہ کا عملہ کے فون نمبرس بھی حوالے کیا اور زیادہ سے زیادہ صفائی کا خیال رکھتے ہوئے حفظان صحت کی عمل آوری کیلئے اقدامات کریں تاکہ ڈیویژن میں ماحول صاف ستھرا رہ سکے ۔
