نظرثانی درخواست کا مقصد مندر کی تعمیر کی رکاوٹیں دور کرنا :وسیم رضوی

   

٭٭ایک اور خبر کے بموجب سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اقلیتی کمیشن نظرثانی کی درخواست داخل کرے گا ۔ اقلیتی کمیشن کی ایک کمیٹی کے صدر نے کہا کہ نظرثانی درخواست سے اعلی سطح پر یہ پیغام جائے گا کہ وہ رام مندر کی تعمیر کی راہ میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مسلم فریقین پر زور دیا کہ وہ متبادل کے طور پر 5 ایکڑ رقبہ کا قطعی اراضی قبول کرلیں تاکہ اس کی جبہ متبادل مسجد تعمیر کی جاسکے ۔ علاوہ ازیں ایسا کرنے سے عدلیہ کا احترام بھی ظاہر ہوگا ۔ انہو ںنے کہا کہ مسلم برادری کو ایودھیا میں مندر کی تعمیر کیلئے مدد فراہم کرنی چاہئے ۔ وسیم رضوی کے بموجب نظرثانی درخواست سے ہندوؤں کو یہ پیغام جائے گا کہ مسلم برادری رام مندر کی ایودھیا میں تعمیر کے راستے میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنا چاہتے ہیں ۔