نظم ونسق کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے گری راج سنگھ ہوۓ خود کی سیاسی جماعت پر برہم، نتیش سرکار کو بنایا نشانہ

,

   

بہار کے بیگوسرائے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ بہار کی خود کی این ڈی اے سرکار سے ناراض دیکھے گئے، کہا جا رہا ہے کہ وہ بہار میں نظم ونسق کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے سخت ناراض ہیں۔

گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ بہار میں جرائم کا سلسلہ رک ہی نہیں رہا ہے، اور جرائم عروج پر ہے میں کسی اہل خانہ سے تعزیت کےلیے ملنے جاتا ہوں تو تب تک دوسرا خون ہو چکا ہوتا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں 10 کو گولی مار دی گئی ہے، جس میں سات افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں تمام کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے بات کی، ایسی لا پرواہی نہیں چلے گی میں اس سلسلے میں پولیس کے اعلی افسران سے بات کروں گا۔

انہوں نے نتیش کا نام لئے بغیر ان پر طنز کستے ہوۓ کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کہوں؟ میں تو حکمران جماعت سے ہوں۔ گری یراج نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ مچہا، بیگوسرائے میں ہونے والے قتل نے بیگو سرائے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، کنبہ سے مل کر انہیں تسلی دی اور خاندان کے باقی افراد کو پولس سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد گری راج سنگھ نے بیگوسرا ئے کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور نظم و نسق کی بگڑی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(سیاست نیوز)