نعت نبی ؐ ، ایمان میں تازگی، محبت رسولؐ کا اہم ذریعہ

   

ظہیرآباد میں محفل نعت و دعائیہ اجتماع، مولانا عبدالحمید رحمانی اور دیگر کا خطاب
ظہیر آباد۔ 24 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نعت نبی ایمان کو چمکدار بناتی ہے۔ محبت رسول میں اضافہ ہونے کا ایک بہترین ذریعہ مدحت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، نئی نسل کو محبت رسول سے آراستہ کرنے کے لیے انہیں صحابہ کے ان واقعات کو سنایا جائے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوا کرتے تھے اور ان کی مدح سرائی فرمایا اللہ کے نبی کی یاد میں نعتیہ کلام محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی کا احساس دلاتی ہے ان خیالات کا اظہار عظیم الشان محفل نعت و دعائیہ اجتماع برائے فلسطین سے مولانا محمد عبدالحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ نے بمقام مسجد موسی ظہیر اباد میں مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول کے ذکر کی مجالس دنیا میں سب سے عظمت و شان برکتوں کے مقام پر ہوا کرتا ہے ایسی مجلسوں میں وہی آتے ہیں جس پر رب کا فضل ہوتا ہے اللہ کو راضی کرنے کے لیے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت و درود و سلام کے ذریعہ رب کی رضا کو حاصل کریں نعت نبی سے عقیدہ درست ہوتا ہے عبادت کا ذوق پیدا ہوتا ہے مدینے کی حاضری کی تڑپ پیدا کرتی ہے، جب کسی بندے کو نعت نبی سے تعلق ہوتا ہے تو وہ موسیقی اور نغموں سے دور ہو جاتا ہے جو جس سے محبت کرتا ہے، انہی کا تذکرہ کرتا ہے صحابہ کرام ہمیشہ رسول اللہ کی عظمت کے تذکرے کیا کرتے اور بزرگان دین نعتوں کے ذریعہ اشعار کے ذریعہ اللہ کے رسول کی یاد منایا کرتے ۔ اس موقع پر بمبئی سے آئے ہوئے مہمان نعت خواں ، مولانا ناہد نوری رضوی، مولانا حافظ فرخان قادری نقشبندی، مولانا سید سمیع اللہ ملتانی، جناب سلمان قادری، جناب عرفان بغدادی، جناب سیف الدین غوری سیف انتہائی عشق رسول میں ڈوب کر پر کیف انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا جس پر سامعین نے سبحان اللہ و نعرے تکبیر کی گونج میں درود و سلام کے ساتھ سماعت کی اور خوب داد دی، اس موقع پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعائیں کی گئیں۔ اس محفل کا آغاز قاری سید سیف اللہ قادری امام مسجد موسی کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی جناب شیخ فرید ریلوے بورڈ ممبر مولانا حافظ قطب الرحمن افتخاری صدر کمیٹی مسجد موسی، محمد جمیل الدین متحدہ کمیٹی، محمد عبدالسمیع ایڈوکیٹ، مولانا محمد یوسف صوفی افتخاری قادری، جناب محمد افضل، محمد نعیم الدین نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔