نعشوں کو زبردستی دفن کرنا انسانیت کے خلاف جرم:عمر عبداللہ

   

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے الطاف احمد اور مدثر گل کی نعشیںلواحقین کو واپس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو شمالی کشمیر میں زبردستی دفن کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘انہیں جنگجو یا جنگجو اعانت کار کے طور بدنام کرنا بھی بہت برا ہے لیکن ان کی نعشوںکو شمالی کشمیر میں زبردستی دفن کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے ’۔انہوں نے مزید کہا: ‘نعشوں کو لواحقین کے سپرد کیا جانا چاہئے تاکہ وہ انہیں سپرد خاک کر سکیں، یہی صرف ایک انسانی کام ہوگا۔