بنگلورو : حکومت کرناٹک نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ایسے خانگی دواخانوں کے لائسنس منسوخ کردیں جو کوویڈ ۔ 19 سے فوت ہونے والے کی نعش ورثاء کے حوالے کرنے سے قبل بِل کی مکمل ادائیگی کے لئے اصرار کرتے ہیں۔ بصورت دیگر نعش کی حوالگی سے انکار کیا جاتا ہے۔ سرکاری دواخانوں کو اپنے کوویڈ اور آئی سی یو وارڈس میں سی سی ٹی ویز لگانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔