سرپور ٹاؤن ۔ 19 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن سے لگ بھگ 40 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ربینہ گاؤں کے قریب نعش کی منتقلی کے دوران ایمبولنس الٹ جانے پر 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن سے ربینہ گاؤں کے متوطن کی نعش بذریعہ ایمبولنس ربینہ گاؤں کو رشتہ داروں کے ساتھ منتقلی کے دوران گاؤں آنے سے قبل تیز رفتار ایمبولنس الٹ گئی اور ایمبولنس الٹ جانے پر ایک طرف ایمبولنس میں موجود نعش پڑی اور دوسری طرف ایمبولنس ڈرائیور کے ساتھ نعش کے رشتہ دار 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ مقا می گاؤں والوں کی مدد سے دوسری گاڑی کو طلب کرتے ہوئے حاد ثہ میں زخمی افراد کو وہ دواخانہ منتقل کیا گیا اور نعش کو اس کے آبائی مقام دوسری ایمبولنس کے ذریعہ منتقل کردیا گیا۔