نعیب بوکیلے السلویڈور کے نئے صدر منتخب

   

سان سلویڈور ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سان سلویڈور کے سابق میئر نعیب بوکیلے جنہیں کافی مقبولیت حاصل ہے، کو ملک کے صدارتی انتحابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک ریالی میں شرکت کے دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ یہ اعلان قطعی طور پر کرسکتے ہیں کہ انہیں السلویڈور کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ 37 سالہ بوکیلے کے اعلان سے صرف چند منٹ قبل ہی ملک کے سپریم الیکٹورل ٹریبونل (SET)نے 70 فیصد بیالٹ پیپرس کی گنتی کے بعد ان کے حق میں پڑنے والے 52.93 فیصد ووٹس کے بعد انہیں کامیاب قرار دیا۔ بوکیلے کے کلیدی حریف کارلوس کالیجا جن کا تعلق نیشنلسٹ ری پبلکن ایلائنس سے ہے اور فار اینڈوفرنٹ کے ہیوگومارٹینیز فار نیشنل لبریشن نے بھی بوکیلے کی فتح کو مسلمہ قرار دیا۔ اس موقع پر بوکیلے نے عوام سے وعدہ کیا ہیکہ وہ تعلیم کے شعبہ میں اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے۔