نئی دہلی: نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ 22 نومبر کو سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ اس بارے میں حکومت کے وکلاء کو آگاہ کریں۔ دراصل، نفرت انگیز تقریر کو لے کر سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ پہلی درخواست سعیدہ حمید نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے اعلان کے تحت عوامی مقامات پر نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگائی جائے۔سپریم کورٹ میں ایک دوسری درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو ہدایت دے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔