نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے حکومت کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں”: نفرت انگیز تقاریر پر سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: نفرت انگیز تقریر اور اس سے پیدا ہونے والے تشدد سے نمٹنے کے لیے سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت کو عملی اور فوری سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ہم اپنے فیصلے میں کوئی تبدیلی یا سستی نہیں کریں گے۔ ہم اس میں کچھ شامل کریں گے۔ سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں سے نوڈل افسروں کی تقرری، سی سی ٹی وی کی تنصیب وغیرہ سے متعلق معلومات طلب کیں۔ عدالت نے کہا کہ تمام اضلاع میں ڈی سی پی کی سربراہی میں ایک کمیٹی ہونی چاہئے۔ جہاں بھی 4 سے 5 سے زیادہ کیسز ہوں، ڈی سی پی نوڈل آفیسر کو مطلع کریں۔ایک کمیٹی بنائی جائے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ نفرت انگیز تقریر نہ ہو۔