جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسد مدنی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، جس میں ملک بھر میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں ایک خاص طبقہ کے خلاف تشدد کی اپیل اور پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے شامل ہیں۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 2018 کے بعد سے ایسے واقعات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس درخواست میں نفرت انگیز جرائم کی مختلف مثالوں کا حوالہ دیا گیا جس میں دھرم سنسد، گروگرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں رخنہ ڈالنا، تریپورہ میں توہین آمیز نعرے شامل ہیں۔