نئی دہلی: ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد دہلی-این سی آر میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) – بجرنگ دل کی طرف سے نکالی گئی احتجاجی ریلیوں کے خلاف دائر درخواست پر جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر پر قانون بہت پیچیدہ ہے۔ ایسے میں خود پولیس فورس میں بھی حساسیت ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ ایسے معاملات میں تعمیری حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ معاملے کی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی۔