نفرت انگیز تقریر معاملہ سپریم کورٹ میں آج سماعت

   

نئی دہلی :اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقد ’دھرم سنسد‘ میں اشتعال انگیز تقریر کیے جانے کے معاملے میں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں 12 جنوری کو سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی صدارت والی بنچ معاملے کی سماعت کرے گی۔ عرضی پٹنہ ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس انجنا پرکاش اور سینئر صحافی قربان علی نے داخل کی ہے ۔ایک دن قبل پیر کو سپریم کورٹ اس کیس کی سماعت کے لیے تیار ہوا تھا۔ اس معاملے کو سینئر وکیل اور کانگریس لیڈر کپل سبل نے سپریم کورٹ میں اٹھایا تھا۔ انھوں نے عدالت میں بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔