نفرت انگیز تقریر معاملہ: سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کا حلف نامہ، 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوڈل افسران کی تقرری

   

نئی دہلی: نفرت انگیز تقریر معاملہ میں وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اپنے حلف نامے میں وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوڈل افسران کی تقرری کی گئی ہے۔ یہ حلف نامہ سپریم کورٹ کے سال 2018 کے حکم کی تعمیل میں داخل کیا گیا ہے۔مرکزی وزارت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نفرت انگیز تقریر کے بعد لنچنگ یا ہجومی تشدد کے واقعات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے نوڈل افسران کی تقرری کا قدم اٹھایا ہے۔