اتراکھنڈ کے ہریدوار دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں پولیس نے سخت رویہ اپنایا اور معاملے کی جانچ کے لیے ایس پی لیول کے افسر کی صدارت میں 5 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اس تعلق سے گڑھوال کے ڈی آئی جی کرن سنگھ ناگنیال نے کہا کہ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ متنازع سادھوؤں نے ایس آئی ٹی کے بعد اپنے رد عمل میں ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانات جاری دیے ہیں۔دھرم سنسد کے کنوینر نرسنگھانند گری نے کہا کہ حکومت دباؤ میں ایسے فیصلے لے رہی ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی مسلم برادری کا غلبہ دکھائی دینے لگا ہے۔