پونے کی ایک عدالت نے کالی چرن مہاراج کو نفرت انگیز بیان دینے پر ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ کالی چرن مہاراج کو قبل ازیں رائے پور میں مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ حال ہی میں ضمانت پر باہر آئے تھے۔ تاہم اب اسے ایک نئے کیس میں پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔اس سے قبل مہاراشٹر پولس کی ٹیم کالی چرن مہاراج کو ریمانڈ پر لینے کی مسلسل کوششیں کر رہی تھی۔ پیر کو مہاراشٹر پولس نے رائے پور کورٹ میں ٹرانزٹ ریمانڈ کی درخواست دی تھی، لیکن پولیس کی یہ مانگ مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے منگل کو دوبارہ عدالت میں درخواست دی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کالی چرن کے وکیل ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔