نفرت انگیز مواد آن لائن شیئر کرنے پر کارروائی

,

   

شکایات درج کروانے واٹس ایپ نمبر شروع کرنے پر حکومت کا غور
نئی دہلی۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز مواد آن لائن شیئر کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون پر فسادات کے دوران سوشیل میڈیا کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ دہلی پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الزام لگانے والا کوئی بھی پوسٹ شیئر نہ کریں۔ دوسری طرف دہلی حکومت واٹس ایپ نمبر شروع کرنے پر غور کررہی ہے تاکہ عوام نفرت انگیز پیامات سے متعلق اپنی شکایت درج کرواسکیں۔ حکومت عوام سے اپیل کرے گی، وہ ایسے پیامات وائرل نہ کریں کیونکہ ایسا مواد شیئر کرنا بھی جرم ہے جس سے مختلف طبقات میں دشمنی و عداوت پیدا ہوگئی ہے۔ حکومت کا مقصد سوشیل میڈیا پر افواہوں سے نمٹنا ہے۔