نفرت کبھی بھلی نہیں ہوتی نیوزی لینڈ شوٹنگ پر پرینکا کا ردعمل

   

نئی دہلی ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے آج کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ حملہ دنیا کیلئے انتباہ ہے کہ نفرت کبھی بھلی نہیں ہوتی۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ انھوں نے متاثرین اور ان کی فیملیوں کا درد اپنے دل میں محسوس کیا ۔ پرینکا نے کہا کہ کروڑہا لوگ جن کو اس جرم سے جھٹکہ لگا، وہ ان متاثرین کو سنبھلنے کا حوصلہ دیں گے۔