نفرت کیخلاف کارروائی کیلئے مرکز کو ہدایت دی جائے

   

Ferty9 Clinic

سپریم کورٹ میں دو عرضیاں
نئی دہلی : نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ میں22 نومبر کو سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ اس بارے میں حکومت کے وکلاء کو آگاہ کریں۔دراصل نفرت انگیز تقریر کو لے کر سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ پہلی درخواست سعیدہ حمید نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر پہلے اعلان کئے گئے حکم کے تحت نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگائی جائے۔سپریم کورٹ میں ایک دوسری عرضی دائر کی گئی ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو ہدایت دے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔عرضی میں سپریم کورٹ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مرکز کو ہدایت دیں کہ وہ اس سے متعلق مختلف بین الاقوامی قوانین کی جانچ کرے اور نفرت انگیز تقاریر اور افواہوں کو روکنے کے لیے سخت اور موثر اقدامات کرے۔