نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھول رہا ہوں: راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے راہول گاندھی کی قیادت میں جاری ‘بھارت جوڑو یاترا’ ہریانہ کے پانی پت پہنچ گئی ہے۔ پانی پت کے ہڈا گراؤنڈ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور آج ہم پانی پت کی تاریخی سرزمین پر چل رہے ہیں۔ ہندوستان کی آبادی کتنی ہے؟ ملک کی آبادی 140 کروڑ ہے لیکن اسٹیج پر صرف 100 لوگ ہیں۔ ملک کے 100 امیر ترین لوگوں کے پاس اتنی ہی رقم ہے جتنی ہندوستان کے آدھے حصے میں ہے۔ کیا آپ کو اس میں انصاف نظر آتا ہے؟ اگر ہم ہندوستان کے تمام کارپوریٹس کے منافع کو دیکھیں تو 90% منافع 20 کمپنیوں کے پاس ہے۔ یہ نریندر مودی کے ہندوستان کی حقیقت ہے۔ ایک ہندوستان ملک کے کسان مزدور نوجوانوں کا ہے، جس میں کروڑوں کا ہندوستان ہے اور مودی جی کے پاس 100-150 لوگوں کا ہندوستان ہے۔