معیشت کو پٹری پر لانے اقتصادی پیکیج کا اعلان ضروری، مزدوروں کا بڑا حصہ راحت کاری سے محروم
نئی دہلی،5 مئی(سیاست ڈاٹ کام)نوبل ایوارڈ یافتہ مشہور ماہر اقتصادیات پروفیسر ابھیجیت بینرجی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو دوران لوگوں کو نقد پیسے دینے کے بجائے عارجی راشن کارڈ بناکر ان کو کھانا دینا چاہئے اور معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے اقتصادی پیکج کا اعلان ہونا چاہئے ۔پروفیسر بینرجی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ لمبی بات چیت میں منگل کو کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ جب پوری معیشت ٹھپ ہے تو لوگوں کو نقد پیسہ نہی دیا جانا چاہئے ۔پیسہ سب سے غریب لوگوں کی جیب میں ضروری جانا چاہئے اور اس کے لئے لوگوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نچلے طبقے کی 60 فیصدی آبادی کو پیسہ دینے میں کوئی برائے نہیں ہہے لیکن اگر لوگوں کو پیسہ ملتا ہے جن کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو اس کو بے جا خرچ کریں اور اس سے مہنگائی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ نقدی صرف ضرورت مند تک ہی پہنچنی چاہئے اس لئے یہ یقینی کیا جانا چاہئے کہ سماج میں جو سب سے غریب ہے اس کے پاس نقدی پہنچے ۔انہوں نے کہا‘‘ہم لوگوں کو ایسے ہی نقدی نہیں دے سکتے ۔جن لوگوں کے پاس جن دھن کھاتے ہیں،وہ پیسہ حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن بہت سے لوگوں کے پاس نہیں ہے اور خاص طورپر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے جو اس فائدے سے محروم ہے اور ان کے بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت ہے ۔پروفیسر بینرجی نے لوگوں کی جیب میں نقد پیسہ پہنچانے کے بجائے ان کے پیٹ تک کھانا پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا‘‘ضرورت مندوں کے لئے اس وقت عارضی راشن کارڈ کی ضرورت ہے اس لئے دیگر راشن کارڈ روک کر عارضی راشن کارڈ شروع کئے جائیں تاکہ ضرورت مند کو راشن ملے ۔پہلے تین مہینے کے لئے اور ضرورت پڑنے پر اس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے ۔پروفیسر بینرجی نے کہا کہ لوگوں کی جیب میں نقد پیسہ جانے سے بہتر ہے ان کے پیٹ میں کھانا جائے
اور یہ تبھی ممکن ہے اگر ان کو حکومت راشن مہیا کراتی رہے ۔حکومت کے پاس اناج کا مناسب اسٹاک ہے ۔ہم تھوڑے وقت تک اسے چلا سکتے ہیں۔اس بار ربیع کی فصل اچھی رہی ہے ،اس لئے ہمارے پاس کئی ٹن گیہوں اور چاول ہوں گے ۔اس لئے کم سے کم لوگوں کو یہ تو دئے ہی جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں یہ یقینی کرنا ہے کہ کوئی کہیں بھوکا نہ رہے اس کے لئے آدھار یوجنا کو قومی سطح پرنافذ کرنا چاہئے تاکہ اس کے ذریعہ عوامی تقسیم کے نظام سے راشن دیا جانا چاہئے ۔آدھار دکھاکر لوگ جہاں ہیں وہیں مقامی راشن کی دکان پر پی ڈی ایس کا فائدہ لے سکتے ہیں۔اس سے لوگ ممبئی میں اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں چاہے ان کا خاندان مالدا،دربھنگا یا کہیں بھہ رہتا ہو۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کو ہوئے نقصان پر انہوں نے کہا کہ اس نقصان کی بھرپائی کے لئے اقتصادی مدد پیکج کی ضرورت ہے ۔