نقصانات کی پابجائی کیلئے یوپی حکومت کا اقدام

,

   

۔14 لاکھ روپئے اداکرنے 60 افراد کو نوٹسیں جاری
لکھنؤ ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے رامپور ضلع انتظامیہ نے 60 افراد کو نوٹس جاری کی ہے جس کے تحت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو ہوئے نقصانات کی پابجائی کی جائے گی جن میں پولیس ملازمین کی موٹر سیکلیں، بریکیڈس اور اسٹکس وغیرہ شامل ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے ان 60 افراد کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہیکہ تقریباً 25 لاکھ روپئے کے نقصانات کی ان سے پابجائی کیوں نہ کی جائے۔