نقص امن کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ :کمشنر پولیس

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر : کریم نگر کے پولیس کمشنر وی ستیا نارائنا نے حلقہ میں موجودہ انتخابی ماحول کے تناظر میں پیر کو ویناونکا زون کے چلورو گاؤں میں منعقدہ ایک تقریب میں حصہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے النداکنٹا اور جمی کنٹہ پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ پولیس کمشنر وی ستیا نارائن نے چلورو گاؤں میں ایک تقریب میں کہا کہ ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جوجھگڑے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز ریمارکس کرنے سے اور شر پھیلانے سے غیر غلط افواہیں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نا کریں۔انہوں نے تمام شعبہ ہائے حیات کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کو پرامن بنانے میں تعاون کریں۔ اس تقریب میں حضورآباد اے سی پی وینکٹ ریڈی، اسپیشل آفیسر جی وجے کمار ، جمی کنٹا رورل سی آئی جوواجی سریش ، ویناونکا ایس آئی کرن ریڈی اور دیہاتیوں نے شرکت کی۔ ویناوانکا پولیس اسٹیشن کا دورہ پولیس کمشنر وی ستیانارائنا نے کیا۔ اس موقع پر ویناوانکا پولیس اسٹیشن کے احاطے میں لگائے گئے پودوں اور ہریالی اور شجر کاری کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس کمشنر وی ستیا نارائن نے جمی کنٹہ اور النداکونٹا تھانوں کی ہر سطح کی پولیس کو بتایا کہ انہیں انتخابات سے پہلے اور بعد میں چوکنا رہنا چاہیے۔ہر وقت چوکس رہنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے فرائض انجام دینے کا حکم دیا گیا۔ مؤثر طریقے سے خدمت کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہونے کو کہا ۔ انھوں نے کہاک کہ پہچان صرف موثر خدمت کے ذریعے آتی ہے۔ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی مشکلات پیش آئی تو متعلقہ حکام کے نوٹس میں لائی جائیں۔