نقلی ادرک لہسن کے کارخانہ کا پردہ فاش، بھاری مقدار میں ادرک لہسن ضبط

   

حیدرآباد۔/12 جولائی، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے بدویل علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے نقلی ادرک لہسن کے کارخانہ کا پردہ فاش کردیا اور بھاری مقدار میں ملاوٹی ادرک لہسن کو ضبط کرلیا۔ایس او ٹی سائبر آباد ڈی سی پی ڈی سرینواس کے مطابق بدویل کے علاقہ میں ایک ملاوٹی کارخانہ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں اپنا انٹرپرائزس کے نام سے فیکٹری چلائی جارہی تھی ۔ ایس او ٹی نے دھاوا کرتے ہوئے7.3 ٹن ادرک لہسن کے پیسٹ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ اس فیکٹری میں ادرک لہسن پیسٹ میں سنتھیٹک کلرس ، ایسیڈ اور دیگر خطرناک کیمیکلس کو ملا کر پیسٹ تیار کیا جارہا تھا۔ ایس او ٹی نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی عہدیداروں کی جانب سے ضبط اشیاء کی جانچ کی جارہی ہے۔ع