حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے ایک اطلاع پر بیگم بازار کی ایک دکان پر دھاوا کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بیگم بازار میں رمیش کمار ہمار 40 سالہ، ہتیش پوار 22 سالہ اور رمیش کمار 34 سالہ نے کم مدت میں زیادہ رقم کمانے کے لئے گھریلو اشیاء کی نشاندہی کرتے ہوئے گڈ نائیٹ لکویڈ، گڈ نائیٹ کائیلس اور لائیزال لکویڈ کے کاپی رائیٹ اسٹیکر تیار کرکے نقلی اشیاء فروخت کررہے تھے۔ تینوں کے قبضہ سے گڈ نائیٹ لکویڈ کے 444 باکس، گڈ نائیٹ کائیلس کے 94 باکس اور لائیزال کے 702 باٹلس کے علاوہ فیوی کویک کے 13,440 پیاک ضبط کرلئے۔ ٹاسک فورس حیدرآباد ڈی سی پی سدھیندرا کی نگرانی میں این راما کرشنا انسپکٹر اور سریکانت گوڑ سب انسپکٹر ٹاسک فورس اور اسٹاف نے کارروائی انجام دی۔ (ش)