حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نقلی الکٹرانک اشیاء کو فروخت کرنے والے دو دوکانداروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم بالانگر زون اور جیڈی میٹلہ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو افراد 55 سالہ ہاشم حسن پرمار ساکن کومپلی اور 39 سالہ بالامرگن سبرامنیم ساکن سبھاش نگر کو گرفتار کرلیا ۔ یہ لوگ نقلی اسمارٹ ٹیلی ویژن برینڈیڈ ٹیلی ویژن کے نام لگاکر فروخت کر رہے تھے ۔ یہ دو دوکاندار ہمہ اقسام کے برانڈیڈ کا استعمال کر رہے تھے اور لوک برانڈ کی اشیاء پر نامور کمپنی کا اسٹیکر لگا رہے تھے اور سافٹ کو ان اشیاء میں لوڈ کرتے ہوئے فروخت کر رہے تھے ۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کثیر مقدار میں ٹیلی ویژن اور اسمارٹ ٹیلی ویژن کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے 46.20 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس مہا لکشمی الکٹرانکس اور این ایچ الیکٹرانکس جیڈی میٹلہ نے کارروائی انجام دی ۔