ایک شخص گرفتار بنڈلہ گوڑہ میں اسپیشل آپریشن ٹیم کا دھاوا
حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے بنڈلہ گوڑہ میں دھاوا کرتے ہوئے نقلی سائنٹائزر تیار کرنے والے ایک یونٹ کو بے نقاب کردیا اور 64 سالہ شخص موہن کمار کو گرفتار کرلیا جو بنڈلہ گورہ ناگول میں واقع ایک مکان میں رہتا تھا ۔ پولیس نے بڑی مقدار میں نقلی اشیاء کو ضبط کرلیا اور مزید کارروائی جاری ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جوبن کمار کا تعلق پڑوسی تلگو ریاست آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ سے ہے ۔ ایس او ٹی اس یونٹ کو بے نقاب کرنے کے بعد اس بات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے کہ اس طرح کے مزید یونٹ کن کن مقامات پر قائم ہیں جو اس خطرناک ماحول میں نقلی اشیاء کے ذریعہ انسانی جانوں کو نقصان پہونچانے کا سبب بن رہے ہیں ۔