نقلی سنیٹائزر تیارکرنے والی فیکٹری پر ٹاسک فورس کا دھاوا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سنیٹائزرس کا استعمال لازمی ہے۔ ایسے میں بعض افراد نقلی سنیٹائزرس تیار کرکے عوام کی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے کاٹے دھن میں غیر مجاز تیار کئے جارہے نقلی سنیٹائزرس کی فیاکٹری پر دھاوا کرکے 5 لاکھ روپئے مالیتی نقلی سنیٹائزر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس کو اطلاع ملی تھی کہ کاٹے دھن کے ایک مقام پر آر آر انڈسٹریز کے نام پر نقلی سنیٹائزر تیار کیا جارہا ہے۔ ٹاسک فورس نے دھاوا کرکے 150 لیٹر سنیٹائزنگ اشیاء اور 5 ہزار بوتلیں اور تیاری میں استعمال کی جانے والی مشنری کو ضبط کرلیا۔ اِس کارروائی کے بعد ٹاسک فورس نے ضبط شدہ اشیاء کو مائیلاردیو پلی پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا۔