نقلی سونا کے ذریعہ 35 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی،حضورآباد میں ایک شخص گرفتار

   

حضورآباد :۔حضورآباد ڈیویژن کے کیشواپٹنم پولیس اسٹیشن علاقہ میں نقلی سونا اصلی بتاکر 35 لاکھ کا دھوکہ کیا گیا ، ضلع کریم نگرٹاسک فورس ٹیم اور حضورآباد اے سی پی کے تحت ایک شخص کو گرفتار کیا گیا حضورآباد پولیس اسٹیشن میں صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوے آئی پی یس ریتی راج نے کہا کہ راجستھان کے متوطن گنگارام عرف رمیش پرجاپتی،اور گجرات کے متوطن ارجن عرف راجو گھروں کی مرمت اورمزدوری کرکے زندگی گذاررہے تھے وہاں معاشی پریشانیوں کی وجہ سے جنوری 2021 میں کریم نگر کے اطراف مواضعات میں جھونپڑیاں ڈال کر یومیہ مزدوری کا کام کرکے گذر بسر کرہے تھے ان کے پاس موجودہ نقلی سونے کے زیورات کو اصلی بتاکر دھوکہ دہی کرنے کے ارادے سے اس سال جنوری میں کریم نگر ضلع کے اطراف مواضعات میں سونے کی فروخت کی غرض سے معصوم لوگوں کے تعاقب میں تھے اس اثناء حضورآباد کے ا یک د کاندار کے پاس کچھ دیگرچیزیں خریدتے ہوے اپنا نام رمیش پرجا پتی بتایااور راجستھان کے ضلع پالیی کا متوطن بتا یا اور گھروں کی تعمیر کرنے والا سوتاری تعارف کرایا اور اس کے پاس ایک قدیم سونے کی چیز بتاکر ہمارے پاس ایسے بہت سے زیوارات ہیں جو ہمیںمہاراشٹرا کے پربھنی کے ایک گھر سے گھر کی کھدائی کے دوران دستیاب ہوے ہیں اگر آپ اس کو خریدنا چاہتے ہیں تو ہم فروخت کرینگے آپ اگر آپ لینا چاہتے ہیں تو فون نمبردیجئے ہم فون کرینگے تین دن بعد سونے کے زیوارت لیکر آئینگے متاثرہ شخص کے فون کے بعد وہ نقلی زیوات اور اس کے ساتھ تھوڑا اصلی سونا شناختی کیلئے لے کر آے انکے پاس موجود اصل سونے کا چھوٹا تکڑا دیا گیا اور اس کی شناخت کیلئے لے جایا گیا وہاں پہچان اصلی کی ہونے کے بعد خرید فروخت کی بات چیت ہوئی اور بتایا گیا کہ یہ ایک کروڑ روپیہ کا ہے اگر خریدنا چاہتے ہیں تو ہم صرف پچاس لاکھ میں فروخت کرینگے اورکیشواپٹنم بس اسٹانڈ کو آنے کو کہا گیامتاثرہ شخص یہ کیشواپٹنم بس اسٹاند پہنچا سب مل کر ملنگور موضع کو پہنچے بات چیت ہوی بیس تولہ سونے کے زیوارت ہیں ایک کروڑ کی مالیت ہے لیکن ہم صرف پچاس لاکھ میں آپ کو دے دینگے آخر کار 35 لاکھ میں معاملہ طئے پایا متاثرہ شخص کو سونے کی اصلی ہے یا نہی مشکوک ہوی تو ان لوگوں نے نقلی زیورات بتاتے ہوے اصلی زیوارت میں سے تھوڑا کٹ کرکے پہچان کرانے کو کہا اور کہا کہ اگلے بار ایسا ہو تو ہمیں فروخت کرنے میں دقت ہوگی اس لئے انکی موجودگی میں زیوارت ایک ڈبہ میں مقفل کرکے اس کے چابیاں متاثرہ شخص کے حوالہ کردئے متاثرہ شخص نے اس کی پہچان کرانے پر وہ اصلی سونا نکلا اس کے بعد متاثرہ شخص وہ سونا خریدنے کی غرض سے رقم جمع کرکے 2 فبروری کو فون کیا تو وہ لوگ رقم لے کر مانا کنڈور کو آنے کو کہا متاثرہ شخص رقم لے کر اپنی کار میں مانا کنڈور پہنچا وہ لوگ کار میں بیٹھ گئے کریم نگر کی طرف جانے کو کہا درمیان میں وہ ڈبہ جس میں زیوارت رکھے تھے اس کے حوالہ کرکے 35 لاکھ رقم لے کر ین ٹی آر مجسمہ کے پاس اتر کر چلے گئے وہ زیوارات جو کہ نقلی تھے پھر اسے شناخت کیا گیا تو وہ نقلی مٹی کے بنے ہوے نکلے متاثرہ شخص نے پولیس کو فریاد کرنے پر کریم نگر کمشنر پولیس کملاسن ریڈی کی ہدایت پر آئی پی یس ریتی راج کی نگرانی میں خصوصی ٹیم ٹاسک فورس نے نگاہ رکھتے ہوے ملزم کی فوٹیج کی شناخت کرتے ہوے آج صبح 9 بجے پختہ معلومات کے بعد ائی پی یس ریتی راج کی نگرانی میں حضورآباد رورل نسپکٹر پولیس کرن اور کیشواپٹنم سب انسپکٹر پروین راج کی موجودگی میں شنکرہ پٹنم منڈل کے موضع تاڑیکل میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ملزم سے دریافت کرنے پر جرم کا اقبال کیا اور کہا کہ رقم سب لوگ تقسیم کرلئے اور ورنگل،سدی پیٹ، رامائن پیٹ میں بھی اسی طرح وارداتیں کرتے رہے اسی رقم سے فون سم خریدے پھر بعد جرم اس کو پھینک دیتے تھے اسی دوران وہ اپنے وطن کو بھی چلے گئے پھر اسی غرض سے دبارہ آے دوسرا ملزم فرار ہے اس کو بھی گرفتار کرنے پولیس مصروف ہے اس سلسلہ میں ٹاسک فورس سی آئی سورجن ریڈی،اور اے سی یس روی راجستھان اور گجرات ملزمان کے علاقوں میں12 دن دریافتی دوران یہ لوگ وہاں سے فرار ہوکر ادھر کا رخ کئے ان کے پاس سے نقلی زیوارات دستیاب ہوے ملزم گنگا رام عرف رمیش پرجا پتی ولد پیٹھا رام عمر 45 سال وڈرنگی ساکن لیدرمر تعلقہ جالور ضلع راجستھان کا متوطن ہے آئی پی یس ریتی راج نے کہاکہ عوام کو ایسے نقلی دھوکہ باز لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہے اسی طرح لون وغیرہ جھانسہ دینے والی ٹولیوں سے بھی ہوشیار رہیں اس گرفتاری میں شامل محکمہ پولیس کے ذمہ دارن ریتی راج آئی پی یس،کے وینکٹ ریڈی حضورآباد اے سی پی،کے سوجن ریڈی، انسپکٹر ٹاسک فورس،ای کرن سی آئی رورل حضورآباد، وی روی انسپکٹر سی سی یس، ٹی مرلی انچارج سائیبرسل ،پروین راج یس ائی کیشواپٹنم، نرسیا یس ائی ٹاسک فورس، پولیس کانسٹبلس، انیل،وسیم اکرم،حسن الدین،لکشمن کمارا سوامی تھے ملزم کو گرفتار کرنے میں مدد کرنے والے تمام محکمہ پولیس کے ذمداروں کو کمشنر پولیس نے مبارک باد دی اور انہیں ریواڑ سے بھی نوازا گیا۔