نقلی سینیٹائزر فیکٹری بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

کوشامبی:اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے پپری تھانہ علاقے کے غوث پور کٹوہل گاؤں میں نقلی سینیٹائزر بنانے کی فیکٹر میں محکمہ آبکاریی نے چھاپہ ماری کی اور کثیر مقدار میں نقلی سینیٹائزر اور ہینڈواس برآمد کئے ہیں۔ضبط کئے گئے ہنڈواش اور سینیٹائزر کی قیمت ایک کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے ۔موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے نقلی فیکٹری سے 5افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی۔ انہیں تیار کرنے کے آلات و خام اشیاء ملی ہیں۔