نقلی سینیٹائزر کی تیاری کرنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) ساوتھ زون ٹاسک فورس نے نقلی ہینڈ سینیٹائزر تیار کر نے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 90 ہزار مالیاتی اشیاء برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ عمر فاروق ساکن شاستری پورم اور اس کا ساتھی محمد عبدالقدوس ساکن شاہ علی بنڈہ ‘ عرق گلاب اور پٹرو لیم جیلی سے نقلی ہینڈ سینیٹائزرتیار کر رہے تھے۔ کووڈ۔19 سے بچنے ہینڈ سینیٹائزرکے استعمال میں اضافہ کی وجہ گرفتار افراد نقلی ہینڈ سائنیٹائزر میڈیکل شاپس پر فروخت کر رہے تھے۔ پتہ چلنے پر ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کے 580 نقلی سینیٹائزر کی بوتلیں ضبط کرلیں اور انہیں شاہ علی بنڈہ پولیس کے حوالے کر دیا۔