امیرپیٹ کے اپارٹمنٹ میں 6 افراد گھس پڑے ، سیل فون ، لیاپ ٹاپ وغیرہ لے کر فرار
حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) امیر پیٹ کے علاقہ میں نقلی سی بی آئی عہدیداروں نے ہلچل مچادی ۔ ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوکر ایک نیورولوجسٹ ( جوتیش ) کو لوٹ لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً 6 افراد جنہوں نے اپنی شناخت سی بی آئی اور اے سی بی عہدیداروں کی ظاہر کی اور جوتیش جگدیش بابو کے مکان میں داخل ہوگئے جو امیر پیٹ کے علاقہ میں واقعہ ایک اپارٹمنٹ کی 5 ویں منزل پر رہتا تھا ۔ مکان میں داخل ہوئے انہوں نے جگدیش بابو کا سیل فون چھین لیا اور تلاشی کے نام پر اس سے طرح طرح کے سوالات کرنے لگے اور مکان سے قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگئے ۔ اس خصوص میں کیس درج کرنے کے بعد انسپکٹر پولیس ایس آر نگر مسٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ 6 افراد رات دیر گئے جوتش جگدیش بابو کے مکان میں داخل ہوئے اور ان کے مکان سے 25 تولہ طلائی زیورات گیارہ لیاب ٹیاپ اور 12 سیل فون چھیل لئے اور فرار اختیار کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق ان 6 افراد میں ایک کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ جو جگدیش بابو کے یہاں ملازمت کرتا تھا اور یہ واردات ایک سونچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ۔ باوثوق اطلاعات کے مطابق ایس آر نگر پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ امکان ہے ایس آر نگر پولیس بہت جلد اس نقلی سی بی آئی عہدیداروں کو گرفتار کرلے گی ۔
