نقلی شراب کیس میں اے پی کے سابق وزیر جوگی رمیش گرفتار

   

حیدرآباد 2 نومبر (یو این آئی) آندھرا پردیش کے سابق وزیر اور وائی ایس آر کانگریس کے سینئر قائد جوگی رمیش کو پولیس نے ابراہیم پٹنم سے نقلی شراب کی تیاری کے معاملہ میں گرفتار کر لیا۔ کیس کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی نے جوگی رمیش کے قریبی ساتھی اے رامو کو بھی حراست میں لیا۔ دونوں کو بعد ازاں آبکاری ونشہ بندی آفس منتقل کیا گیا، جہاں ان سے حکام تفتیش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، کیس کے مرکزی ملزم جناردھن راؤ، جسے پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے نے پولیس کو بتایا کہ جوگی رمیش نے نقلی شراب کی تیاری میں تعاون اور سرپرستی کی تھی۔ جناردھن کے بیان پر پولیس نے جوگی رمیش کی گرفتاری عمل میں لائی۔