یلاریڈی۔/18 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ میں ایک شاطر شخص خود کو ڈی ایم ایچ او بتاتے ہوئے آر ایم پی اورپی ایم پی خانگی ڈاکٹروں سے ناجاز طریقہ سے رقم وصول کرتا ہوا پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ایریا کے سنگاپور مواضعاتی دواخانہ میں کنٹراکٹ طریقہ پر کام کررہے بالا کرشنا نے لنگم پیٹ کے خانگی دواخانہ کے ڈاکٹروں سے خود کو میڈیکل آفیسر ظاہر کرتے ہوئے رقم وصول کررہا تھا۔ خود ساختہ ڈی ایم ایچ او بالا کرشنا نے ضلع طبی عہدیدار کو منڈل کے ڈاکٹروں کے خلاف شکایتیں وصول ہوئی ہیں اور آفیسر آنے پر آپ کے دواخانے مہر بند کردیئے جائیں گے اس لئے میں آفیسر سے بات کرکے اس مسئلہ کو حل کرلوں گا کہتے ہوئے رقم طلب کیا ، جس پر رشیدنامی خانگی ڈاکٹر نے اسے 15 ہزار روپئے دے دیا اور مبین ڈاکٹر سے دس ہزار روپئے وصول کیا۔ کچھ دیر کے بعد خانگی ڈاکٹروںکو شک ہونے پر انہوں نے اس سے سوالات کئے اطمینان بخش جواب نہ دینے پر پولیس کے حوالے کردیا گیا اور نقلی طبی عہدیدار بتاکر خانگی ڈاکٹروں کو ٹھگنے والے خلاف کارروائی کرنے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پندرہ دن قبل بالا کرشنا نے لنگم پیٹ کے خانگی ڈاکٹر ملیشم سے بھی 15 ہزار روپئے وصول کرنے کا پتہ چلا۔