حیدرآباد۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ایک نقلی لیڈی کانسٹیبل کا پردہ فاش کیا گیا ہے جو جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن میں لیڈی کانسٹیبل کے طور پر کام کررہی تھی۔ اوما بھارتی نامی ایک خاتون نے کانسٹیبل کیلئے منتخب نہ ہونے کے باوجود پولیس محکمہ میں داخل ہونے کیلئے پولیس کا لباس خریدا اور خدمت انجام دینا شروع کردیا۔ یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس نے وی آئی پی پروگرامس کے بندوبست میں بھی حصہ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ اوما بھارتی نے سب سے پہلے یہ لباس پولیس کانسٹیبل کے اہلیتی امتحان کی تیاری کے دوران پولیس محکمہ میں کام کرنے کی خواہش کے ساتھ خریدا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ حیدرآباد میں وی آئی پی پروگراموں میں جیسے سیکریٹریٹ میں مجسمہ تلنگانہ تلی کی نقاب کشائی بندوبست ، خیریت آباد گنیش تہوار جلوس جیسی تقاریب میں حصہ لیا تھا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس نے سائبرآباد پولیس ہیڈکوارٹرس بھی گئی۔ اس کے علاوہ اس نے سائبرکرائم آگہی پروگراموں میں بھی حصہ لیتے ہوئے کالجس میں لیکچر بھی دیا۔ پولیس کو اس کے رویہ پر شک ہوا تو تحقیقات شروع کی گئی پھر یہ سارا معاملہ سامنے آیا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ش