نقلی چائے کی پتی کا ٹھکانہ بے نقاب تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد : عبداللہ پور میٹ علاقہ میں کارروائی کے دوران پولیس نے نقلی چائے کی پتی اور سرف تیار کرنے والے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کیا ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس اور اسپیشل آپریشن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک بڑے کارخانے پر دھاوا کیا ۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں بڑے پیمانے پر نامور برانڈ کی نقلی چائے کی پتی اور سرف کی بڑی مقدار کو ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ پیاکنگ کی مشین اور دیگر پیاکنگ کی اشیاء بھی پولیس کارروائی کا نشانہ بنی ۔ اس کارروائی میں پولیس نے قمر ، اشوک کمار اور ڈی سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔