پرتاپ گڑھ ، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ باگھرائے پولیس نے منگل کی شام موضع کرّہی سے تین ملزمان کو گرفتار کر 51 ڈرم نقلی ڈیزل برآمد کیا ہے ۔ایس ایچ او رویندر سنگھ نے بتایا کہ کرّہی گاوں میں چھیدی یادو کے گھر پر چھاپہ مار کر ناجائز طور سے ڈیزل بنانے کیلئے 51 ڈرم مٹّی کا تیل، ڈیزل تقریبا 6500 سے 7000 ہزار لیٹر و سات خالی ڈرم ، ایک پک اپ بلیرو گاڑی برآمد کرکے انوپ یادو ، منور و اختر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر ضلع سپلائی افسر کو مطلع کیا گیا ہے ۔ سپلائی افسر انیل کمار نے موقع پر پہونچ کر کیس درج کرنے کی اجازت کیلئے ضلع مجسٹریٹ کو مکتوب ارسال کیاہے ۔