نقلی گھی تیار کرنے والا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے علاقہ بانسواڑہ میں کئی دنوں سے نقلی گھی تیار کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے آج اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا ۔ حیدرآباد ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے شخص لنگیڈ ایم راجو ، شیویار ، کے راجو اور شکیہ پانچ افراد نے کئی دنوں سے اصلی گھی کے نام پر نقلی گھی تیار کرتے ہوئے بانسواڑہ کے مواضعات میں 4 تا 5 سو روپئے فی کیلو کے حساب سے فروخت کررہے تھے ۔ بانسواڑہ پولیس نے خاطیوں کو گرفتار کرلیا۔۔