چیف منسٹر کی دور اندیشی سے شعبہ زراعت منافع بخش ، بھونگیر میں ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کا خطاب
بھونگیر /30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاستی وزیر برقی جگدیشورریڈی نے بھونگیر ضلع کے ولی گنڈہ ،بی بی نگر منڈلوں میں جدید طور پر تعمیر پرائمری ہیلت سنٹرس کی عمارتوں کا افتتاح انجام دیا۔اسی طرح بھونگیر میں ہزار میٹرک ٹن دھان ذخیرہ کیلئے گودام کی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔اسی طرح بھونگیر شہر کے حیدرآباد چوراہے پر ضلع لائبریری کی جدید عمارت کا افتتاح انجام دیا۔بعد ازاں اپنے خطاب میں وزیر برقی جگدیشورریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ طب وصحت پر خاص توجہہ دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں ایک اہم تبدیلی لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہاسپٹلس پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ہر سرکاری ہاسپٹلس میں بہتر طبی سہولیات کے علاوہ ڈاکٹرس اور ودیگر اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ہر منڈل کے ہاسپٹلس میں ڈائیلاسیز سنٹرس کا قیام،طبی معائنہ کیلئے ڈائگناسٹک سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت کو منفعت بخش بناکر چیف منسٹر کے سی آر نے کسانوں میں امید کی ایک نئی لہر پیدا کی ہے۔انہوں نے اپوزیشن جماعت کے قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں شعبہ زراعت کو نظرانداز کرتے ہوئے کسانوں کو نقل وحرکت کرنے پر مجبور کردیا تھا۔لیکن چیف منسٹر کی کاوشوں اور دوراندیشی کا نتیجہ ہے کہ محبوب نگر،نلگنڈہ اضلاع میں کسان دوبارہ اپنے آبائی مقامات کو واپس ہورہے ہیں۔اور زرعی شعبہ سے جڑکر فخر محسوس کررہے ہیں۔ جگدیشورریڈی نے کہا کہ لائبریری کے قیام کے ذریعہ بے رزوگار نوجوان طبقے کو مسابقتی امتحانات کی تیاریوں کیلئے کافی کارآمد ہے ۔بھونگیر شہر ضلع لائبریری کا افتتاح ایک خوش آئند بات ہے۔بھونگیر ضلع لائبریری میں مطالعات کیلئے کتابوں کا ذخیرہ رکھا گیا ہے۔جس کے ذریعہ تعلیم یافتہ نواجوان استفادہ کرسکتے ہے۔اس موقع پر بھونگیر رکن اسمبلی پی شیکھر ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین سندیپ ریڈی،بی آر ایس پارٹی ضلع صدر راماکرشنا ریڈی ، صدرنشین بلدیہ انجینلو،ضلع لائبریری چیرمین امریندر گوڈ ،نائب صدر نشین بلدیہ کرشٹیا ، بی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل ٹاون صدر کاظم،سکریٹری نعیم،معاون رکن بلدیہ اقبال چودھری ، امیرالدین ،مسلم شادی خانہ چیرمین اسمیل،اراکین بلدیہ عظیم الدین ، کرن کمار،بھگت،اور دیگرموجود تھے۔